آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 16:20

پرتھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی اننگز کے 13ویں اوور میں فنچ بھارتی بائولر محمد شامی کی گیند لگنے سے انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا، فنچ رواں سال کے شروع میں نیٹ پریکٹس کے دوران سٹارک کی گیند لگنے سے اسی انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق فنچ کی انگلی کا ایکسرے کرایا گیا ہے اور رپورٹ ملنے کے بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت کے بارے معلوم ہو گا۔
وقت اشاعت : 16/12/2018 - 16:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :