پرتھ ٹیسٹ ، آسٹریلین اور بھارتی کپتانوں میں ”تو تو، میں میں “
امپائر نے مداخلت کرکے دونوں کھلاڑیوں کو ذمہ داریوں کا احساس دلایا
ذیشان مہتاب پیر 17 دسمبر 2018 16:08
پرتھ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2018ء) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلنے جانے والے ٹیسٹ میچز ہمیشہ سنسنی خیز رہتے ہیں اور ان مقابلوں کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے الفاظوںکے تیر انہیں مزید دلچسپ بنادیتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین پرتھ میں جاری ٹیسٹ کے دوران بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب دونوں ٹیموں کے کپتان ایک دوسرے سے الجھ پڑے،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 2 مرتبہ تلخ کلامی دیکھنے میں آئی جس کی آواز سٹمپ پر لگے مائیکرو فون نے ریکارڈ کرلیا۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے کسی بات پر ان کے آسٹریلوی ہم منصب ٹم پین اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکے اور ویرات کوہلی کو کچھ کہہ دیا جس پر کوہلی نے جواب دیا ”میں نے تمھیں کچھ نہیں کہا، تم کیوں اتنا غصہ ہورہے ہو؟“،ٹم پین نے جارحانہ انداز میں جواب دیا کہ ”میں بالکل ٹھیک ہوں!، تم گزشتہ روز اپنا قابو کھو بیٹھے تھے اور آج ٹھنڈا رہنے کی کوشش کر رہے ہو“۔
اس دوران نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائر کرس گیفنی نے دونوں کے درمیان معاملہ ٹھیک کروانے کے لیے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں سے کہا کہ”بس کرجاﺅ“، ٹم پین نے امپائر کو جواب دیا کہ ہمیں بات کرنے کی تو اجازت ہے۔امپائر نے ٹم پین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” آپ لوگ کپتان ہیں، آپ لوگ اپنا کھیل کھیلیں “،ٹم پین نے جواب دیا کہ ”ہم صرف بات کر رہے ہیں، ایک دوسرے کو گالیاں نہیں نکال رہے“، امپائر نے ایک مرتبہ پھر ٹیم پین کو باور کروایا کہ تم اپنی ٹیم کے کپتان ہو۔آسٹریلین کپتان نے امپائر سے نظر ہٹا کر ایک مرتبہ پھر کوہلی کی جانب دیکھ کر کہا کہ ”کوہلی! تم ٹھنڈے رہو“، جس پر ویرات کوہلی ہنستے رہے۔اس سے پہلے جب آسٹریلین کپتان بیٹنگ کر رہے تھے تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپیل پر آﺅٹ نہ دیے جانے پر کہا کہ اگر یہ آﺅٹ ہوجاتا تو ہمیں 0-2 سے سبقت مل جاتی جس پر ٹیم پین نے جواب دیا کہ”تمھیں پہلے بیٹنگ کرنی ہوگی، گھمنڈی شخص!“۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے جہاں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہے۔بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 16:08:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا