بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان، ہردیک پانڈیا کی واپسی

منگل 18 دسمبر 2018 13:53

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آل رائونڈر ہردیک پانڈیا کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انجریز کا شکار روی چندرن ایشون اور روہت شرما کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے، پرتھوی شاہ جو کہ فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو چکے ہیں ان کی جگہ میانک اگروال کو ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ بھارتی ٹیم کپتان ویرات کوہلی، مرلی وجے، لوکیش راہول، چیتشور پوجارا، اجنکیا راہانے، ہانوما وہاری، روہت شرما، ریشبھ پانٹ، پارتھو پٹیل، ایشون، روندرا جدیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی، ایشانت شرما، اومیش یاداو، جسپریت بمرا، بھنشور کمار، ہرڈک پانڈیا اور میانک اگروال پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 13:53:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :