جنوبی افریقہ سیریز کا انحصار پاکستانی بلے بازوں کی بیٹنگ پر ہو گا ،ْمکی آر تھر

ہم آسانی سے 20وکٹیں لے سکتے ہیں ،ْ ہمارے لیے چیلنج 350 سے 400 رنز بنانا ہے ،ْ انٹرویو

منگل 25 دسمبر 2018 13:58

جنوبی افریقہ سیریز کا انحصار پاکستانی بلے بازوں کی بیٹنگ پر ہو گا ،ْمکی آر تھر
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے بلے بازوں کو مرکزی کردار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹیز کے خلاف سیریز کے نتیجے کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ ہمارے بلے باز کتنے رنز اسکور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک انٹرویو میں آرتھر نے کہا کہ ہم یہ بات جانتے ہیں کہ ہم آسانی سے 20وکٹیں لے سکتے ہیں لیکن ہمارے لیے چیلنج 350 سے 400 رنز بنانا ہے۔

آرتھر کی طرح ان کے جنوبی افریقی ہم منصب اوٹس گبسن بھی یہی جملہ استعمال کر سکتے ہیں جن کے پاس کگیسو ربادا اور ڈیل اسٹین کی شکل میں دو بہترین باؤلرز موجود ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں باؤلرز کے لیے سازگار وکٹوں پر میزبان ٹیم کی اپنی بیٹنگ بھی ان کے کوچ کے لیے دردسر بنی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 25/12/2018 - 13:58:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :