روہت شرما کے ہاں ننھی پری کی آمد،

آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے

پیر 31 دسمبر 2018 16:20

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) مایہ ناز بھارتی بلے باز روہت شرما کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے البتہ ون ڈے سیریز سے قبل دوبارہ آسٹریلیا میں ٹیم جوائن کر لیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہو گا اور مہمان بھارتی ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق روہت شرما بیٹی کی پیدائش کے باعث واپس وطن لوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے تاہم وہ ون ڈے سیریز سے قبل دوبارہ آسٹریلیا میں ٹیم جوائن کر لیں گے، بھارت نے ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا اور توقع ہے کہ ہرڈک پانڈیا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 31/12/2018 - 16:20:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :