بگ بیش لیگ،پاکستانی فاسٹ باﺅلر عثمان شنوراری زخمی ہوگئے

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے میچ میں دوران فیلڈنگ گیند انکے پاﺅں پر لگی جو سوج گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 جنوری 2019 12:40

بگ بیش لیگ،پاکستانی فاسٹ باﺅلر عثمان شنوراری زخمی ہوگئے
جیلونگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2019ء) پاکستانی فاسٹ باﺅلرعثمان خان شنواری آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے میچ میں دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند زوردار انداز سے عثمان شنواری کے پاﺅں پر لگی جو خاصا سوج گیا، انھیں طبی امداد کے لیے میدان سے باہر بھی جانا پڑا البتہ پھر واپس آکرکوٹے کے چار اوورز مکمل کیے اور بعد میں بیٹنگ بھی کی، عثمان شنواری ایونٹ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے بگ بیش لیگ کے تازہ سیزن کی تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

عثمان شنواری نے میلبورن سٹارز کے خلاف اپنے سپیل کی پہلی گیند کرائی جو انتہائی تیزرفتار قرار پائی۔عثمان شنواری نے یہ گیند 151 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کرائی ،سوشل میڈیا پر ان کی اس برق رفتار باﺅلنگ کے خوب چرچے ہوئے۔

(جاری ہے)

24سالہ عثمان خان شنواری اب تک52ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 21.08کی اوسط سے61وکٹیں اپنے نا م کرچکے ہیں ۔ وہ اب تک پاکستان کے لیے 9ون ڈے میچز میں18اور13ٹی ٹونٹی میچز میں10وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔











































































وقت اشاعت : 04/01/2019 - 12:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :