پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 12 ویں پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے

جمعرات جنوری 17:49

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 12 ویں پریمیئر فٹ بال لیگ کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 12 ویں پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات مطابق کے پی ٹی سٹیڈیم میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کے ایم سی سٹیڈیم میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان سول ایوی ایشین سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) راولپنڈی، سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز، پاکستان سول ایوی ایشن، کراچی پورٹ ٹرسٹ،نیشنل بینک آف پاکستان، کراچی الیکٹرک، مسلم کلب، افغان چمن، بلوچ نوشکی اور اشرف شوگر ملز بہاولپور شامل ہیں۔ لیگ کا آخری میچ سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیاں 13 جنوری کو کھیلا جائے گا-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/01/2019 - 17:49:08

Your Thoughts and Comments