لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ٹینشیا پولو کپ 2019ء کا فائنل (کل )کھیلا جائے گا

جمعہ جنوری 19:43

لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ٹینشیا پولو کپ 2019ء کا فائنل (کل )کھیلا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ٹینشیا پولو کپ 2019ء کا فائنل کل بروز (ہفتہ ) کوکیولری پولو گرائونڈ میں پی بی جی /ری مائونٹس اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان ہوگا۔لاہور گیریژن پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب کے مطابق دس گول کے ٹورنامنٹ میں انتہائی ٹاپ لیول کی پولو دیکھنے کو ملی۔

(جاری ہے)

فائنل بروز اتوار کو دوپہر تین بجے پی اے ایف اور پولو ڈی صوفی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پولو ڈی صوفی کی ٹیم میں میرشعیب احمد، فاروق امین صوفی، حمزہ مواز خان اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ پی بی جی /ری مائونٹس میں میجر عادل سلطان رائو، ثاقب رائیڈر، احمد زبیر بٹ اور نکلوس رئیوز شامل ہیں۔ کرنل (ر) شعیب آفتاب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بہترین پولو کا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2019 - 19:43:58

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments