پولو کپ کاسب سڈری فائنل میچ پی بی جی،ری مائونٹس اور ماسٹر پینٹس ،ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان کل ہوگا

جمعہ 11 جنوری 2019 21:12

پولو کپ کاسب سڈری فائنل میچ پی بی جی،ری مائونٹس اور ماسٹر پینٹس ،ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان کل ہوگا
لاہور۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ٹینشیا پولو کپ 2019ء کا سب سڈری فائنل کل بروز ہفتہ 2.45 پر کیولری پولو گرائونڈ میں پی بی جی /ری مائونٹس اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان ہوگا۔لاہور گیریژن پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب کے مطابق دس گول کے ٹورنامنٹ میں انتہائی ٹاپ لیول کی پولو دیکھنے کو ملی۔

(جاری ہے)

فائنل بروز اتوار کو دوپہر تین بجے پی اے ایف اور پولو ڈی صوفی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پولو ڈی صوفی کی ٹیم میں میرشعیب احمد، فاروق امین صوفی، حمزہ مواز خان اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ پی بی جی /ری مائونٹس میں میجر عادل سلطان رائو، ثاقب رائیڈر، احمد زبیر بٹ اور نکلوس رئیوز شامل ہیں۔ کرنل (ر) شعیب آفتاب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بہترین پولو کا میچ دیکھنے کو ملے گا۔
وقت اشاعت : 11/01/2019 - 21:12:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :