محمد حفیظ کےلئے جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ”خوشخبری “ آگئی
ڈیل سٹین اور کوئنٹن ڈی کوک پہلے دو ون ڈے نہیں کھیلیں گے
ذیشان مہتاب بدھ 16 جنوری 2019 18:55
کیپ ٹاﺅن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ”خوشخبری “ آگئی ، پروٹیز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین اور وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے ۔ جنوبی افریقی میڈیاکے مطابق اوپنر ایڈن مارکرم اور فاسٹ باﺅلر ڈین اولیور کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ہینرک کلاسن وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ڈین اولیور پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کریں گے ،انہوں نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 14.70کی اوسط سے 24وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ڈیل سٹین پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے رو ز کندھے کی انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے تاہم بعد میں واپس آکر باﺅلنگ کی ۔
ڈیل سٹین کے باہر ہونے سے قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے سکھ کا سانس لیا ہوگا کیوں کہ پروٹیز فاسٹ باﺅلرز کا پاکستانی بلے باز کے خلاف پلڑہ بھاری ہے ، ڈیل سٹین اب تک محمد حفیظ کو 227گیندیں کروا چکے ہیں جس پر حفیظ نے168رنز سکور کیے تھے ،حفیظ کا بیٹنگ سٹرائیک ریٹ 74.01رہا جب کہ11.20کی اوسط سے 15مرتبہ انہیں سٹین نے پوویلین بھیجا،سٹین کا حفیظ کے خلاف باﺅلنگ سٹرائیک ریٹ 15.13رہا،حفیظ اب تک سٹین کو27چوکے لگا چکے ہیں تاہم ابھی تک کوئی چھکا نہیں لگا سکے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 18:55:54
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ہوں گی
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
-
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد4-5گولز سے شکست دے دی،سفیان خان کی شاندار ہیٹرک