ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 23 جنوری سے شروع ہوگا

جمعرات 17 جنوری 2019 10:40

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 جنوری سے برج ٹائون میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 جنوری، دوسرا ٹیسٹ 31 جنوری سے 4 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل انگلش ٹیم 17 فروری کو پریکٹس میچ میں اپنی تیاریوں کی جانچ کرے گی، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 20 فروری، دوسرا میچ 22 فروری، تیسرا ون ڈے 25 فروری، چوتھا ون ڈے 27 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 2 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی اور اس سلسلے کا پہلا میچ 5 مارچ، دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 8 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 10:40:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :