لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام باکسنگ چمپئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

باکسنگ چمپئن محمد علی 3 جون 2016 کو انتقال کرگئے تھے، لوئی ویل ان کا آبائی شہر ہے جہاںدفن کیا گیا، رپورٹ

جمعرات 17 جنوری 2019 12:19

لوئی ویل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) امریکی ریاست کینٹکی کے حکام نے لوئی ویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے باکسنگ چمپئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے جاری کی گئی بیان کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کے بورڈ نے بدھ (16 جنوری) کو ووٹنگ کے ذریعے یہ فیصلہ کیا۔دی ہِل کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام محمد علی کے اہلخانہ سے ان کا نام استعمال کرنے کی اجازت لینے کے حوالے سے کوشش کر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بس ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ باکسنگ چمپئن محمد علی 3 جون 2016 کو انتقال کرگئے تھے، لوئی ویل ان کا آبائی شہر ہے جہاں انہیں دفن کیا گیا۔میئر گریگ فشر کا کہنا ہے کہ محمد علی نے اپنی باکسنگ کے ساتھ ساتھ اسلام قبول کرنے کے اپنے کھلے عام فیصلے سے بھی پوری دنیا کے لوگوں کو متاثر کیا۔لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام محمد علی ایئرپورٹ رکھنے کا عمل رواں برس جون تک مکمل کرلیا جائے گا، یہ وہی وقت ہے جب یہ شہر باکسنگ چمپئن کے اعزاز میں آئی ایم علی فیسٹیول کی میزبانی کریگا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عظیم باکسر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہے جبکہ اس کا ایک مقصد شہر میں سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 12:19:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :