ماریا شراپوا، سلونی سٹیفنز، پیٹرا کویٹوا اور اناستاسیا پائولیچنکوا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعہ 18 جنوری 2019 18:19

ماریا شراپوا، سلونی سٹیفنز، پیٹرا کویٹوا اور اناستاسیا پائولیچنکوا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) روسی ٹینس کوئین ماریا شراپوا، امریکا کی سلونی سٹیفنز، جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹوا اور روس کی اناستاسیا پائولیچنکوا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ سابالینکا، کیرولین وزنائیکی اور مارٹک تیسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میچز میں روس کی ماریا شراپوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو 6-4، 4-6 اور 6-3 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی سلونی سٹیفنز نے کروشیا کی پیٹرا مارٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(8-6) اور 7-6( 7-5) میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 18:19:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :