بیٹل ایکس پولو ٹورنامنٹ ،پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 18 جنوری 2019 23:35

بیٹل ایکس پولو ٹورنامنٹ ،پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) لاہور گریژن پولو کلب کے زیراہتمام بیٹل ایکس پولو ٹورنامنٹ کی چوتھے روز پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے پی بی جی /ری مائونٹس کو 9-8 سے ہر ا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور گیریژن پولو کلب میں بیٹل ایکس پولو کپ میں دلچسپ میچز جاری ہے۔ دس گول کے اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد کیولری پولو گرائونڈ میں موجود تھی۔

اس موقع پر صدر لاہور گیریژن پولو کلب کرنل (ر) شعیب آفتاب،ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پولوڈی صوفی اور پی بی جی /ری مائونٹس کے درمیان بہت زبردست میچ ہوا۔چوتھے چکر تک میچ برابر رہا مگر آخری لمحات میں پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے ایک گول کے مارجن سے میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلے چکر میں پی بی جی کی طرف سے تین جبکہ پولو ڈی صوفی کی طرف سے دو گول سکور کیے گئے ۔

دوسرے چکر میںپولو ڈی صوفی نے دو جبکہ پی بی جی کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میںپی بی جی کی ٹیم نے تین جبکہ پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔چوتھا چکر پولو ڈی صوفی کی ٹیم کے نام رہا جنہوں نے چار گول سکور کیے جبکہ ایک گول پی بی جی کی ٹیم نے سکور کیا۔ پولو ڈی صوفی کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے پانچ، احمد علی نے دو جبکہ ممتاز عباس اور صوفی محمد عامر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ادھر پی بی جی /ری مائونٹس کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چھ جبکہ نکلوس نے دو گول سکور کیے۔ پی بی جی /ری مائونٹس پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 23:35:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :