ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 21 رنز درکار

منگل 22 جنوری 2019 16:30

نیپیئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 21 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں لارا کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر کوہلی کامیاب ہو گئے تو وہ ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 10ویں بلے باز بن جائیں گے، لارا نے 299 میچز میں 10405 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 219 میچز میں 10385 رنز بنائے ہوئے ہیں جس میں ان کی 39 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 16:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :