آل بلوچستان جشن چمن فٹبال ٹورنمنٹ ،کوژک کلب چمن نے ہزارہ وحدت کلب کوئٹہ کو شکست دے دی

منگل 29 جنوری 2019 14:06

آل بلوچستان جشن چمن فٹبال ٹورنمنٹ ،کوژک کلب چمن نے ہزارہ وحدت کلب کوئٹہ کو شکست دے دی
قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) آل بلوچستان جشن چمن فٹبال ٹورنمنٹ میںکوژک کلب چمن نے ہزارہ وحدت کلب کوئٹہ کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول فٹبال گرائونڈ میںکوژک کلب چمن اور ہزارہ وحدت کوئٹہ کے درمیان شاندار میچ کھیلاگیا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا جس پر تماشائیوں نے خوب داد دی۔کوژک کلب چمن نے تین ایک گول سے جیت کر ہزارہ وحدت کو شکست دے دی اور اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ میچ ریفری خانو جبکہ اسسٹنٹ خیرو اورباچک تھے جبکہ میچ کمشنر محمدعلی مدعالا اور میچ کمینٹیٹر عزیز میاں تھے ۔
وقت اشاعت : 29/01/2019 - 14:06:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :