پاکستان سپورٹس بورڈ مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم،

انتظامی معاملات التواء کا شکار وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے معاملہ وزیر اعظم کے کورٹ میں پھینک دیا

جمعہ 1 فروری 2019 15:53

پاکستان سپورٹس بورڈ مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) پاکستان سپورٹس بورڈ مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم ،وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے معاملہ وزیر اعظم کے کورٹ میں پھینک دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک سال گزرنے کے باوجود پاکستان سپورٹس بورڈ کے مستقل ڈائریکٹر جنرل کو تعینات نہ کیا جا سکا ، پاکستان سپورٹس بورڈ ایڈہاک بنیادوں پر بغیر سربراہ کے چلنے لگا،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کھیلوں سے متعلق سپورٹس بورڈ کی پالیسی کو فل اسٹاپ لگا دیا ،ایک سال میں ایڈہاک بنیادوں پر گریڈ 20کے تین افسران کو سپورٹس بورڈ کے ڈی جی لگایا گیا ،پاکستان سپورٹس بورڈ کے انتظامی معاملات التوا کا شکار ہو گئے۔
وقت اشاعت : 01/02/2019 - 15:53:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :