ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ تعیناتی معاملہ ،فہمیدہ مرزا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

بدھ 11 مئی 2022 15:43

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ تعیناتی معاملہ ،فہمیدہ مرزا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2022ء) ہائی کورٹ نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تعیناتی میں رولز کو نظر انداز کرنے کا معاملہ پرسابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ۔ بدھ کو چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے ان چیمبر اپیل کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف ڈپٹی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ منصور خان کی اپیل منظور کرلی گئی ،سابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور سابق سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ڈی جی کی تعیناتی کے قوانین وضع کر چکا ہے ،سپریم کورٹ کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کی گئی۔
وقت اشاعت : 11/05/2022 - 15:43:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :