ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کےلئے بڑی خبر آگئی

پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 فروری 2019 13:59

ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کےلئے بڑی خبر آگئی
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 فروری2019ء) جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے تینوں فارمیٹ کھیلنے والے پلیئرز کی کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے ،انہیں اگلے دونوں میچز کھیلنے کی بجائے آرام کرکے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تازہ دم ہونے کا موقع ملے گا، اتوار کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے نئے متبادل کپتان کا فیصلہ کرنا باقی ہے لیکن مضبوط سکواڈ میدان میں اتریں گے، فاف ڈوپلیسی نے کیپ ٹاو¿ن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میں 45 گیندوں پر 78 کی اننگز تراشی تھی، ان کی ریزا ہینڈرکس کے ساتھ شراکت کی بدولت پروٹیز نے نیولینڈز کے سٹیڈیم پر اپنا سب سے بڑا مجموعہ 192 حاصل کیا۔

یاد رہے کہ پروٹیز ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کک ہیمسٹرنگ کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ جانیمن میلان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، دوسری جانب فٹنس مسائل سے دوچار محمد حفیظ بھی پاکستان کی جانب سے پہلا میچ نہیں کھیل پائے تھے اور دوسری مقابلے میں بھی ان کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے ، سیریز کا دوسرا مقابلہ جوہانسبرگ کے وانڈررز سٹیڈیم میں اتوار کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 02/02/2019 - 13:59:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :