ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاری شروع

بدھ 6 فروری 2019 15:29

ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاری شروع
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ولادت کے بعد ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ور شعیب ملک کے ہاں اکتوبر 2018میں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی،ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے تقریباً چار ماہ کے بعد باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ۔نئی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ ٹینس کی ملکہ ثانیہ مرزا اپنے ٹرینر کے ساتھ باکسنگ کی پریکٹس میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2019 - 15:29:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :