بابراعظم ون ڈے میچوں میں ویرات کوہلی سے بہتر نکلے

قومی بلے باز کے پہلے59ون ڈے میچز کے اعدادو شمار بھارتی کپتان سے بہتر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 فروری 2019 12:53

بابراعظم ون ڈے میچوں میں ویرات کوہلی سے بہتر نکلے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 فروری 2019ء) دنیائے کرکٹ میں سب سے بہترین بلے باز کون ہے؟ یہ بحث کافی عرصے سے جاری ہے اور بھارتی اپنے کپتان ویرات کوہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں تو پاکستانیوں کی نظر میں بابراعظم ویرات کوہلی سے بھی کہیں زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں مگر اعداد و شمار نے اس بحث کا خاتمہ کر دیا ہے۔بابراعظم اور ویرات کوہلی کے پہلے 59 ون ڈے میچوں میں کارکردگی دیکھی جائے تو بابراعظم یقینا ان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں جس کا اظہار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی بار بار کر چکے ہیں تاہم ان کا یہ اصرار بھی ہے کہ بابراعظم کی بہترین کارکردگی اب تک دیکھنے کو نہیں ملی البتہ وہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ بہت بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے 59 ون ڈے میچوں میں 56 مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43.9 کی اوسط سے 2153 رنز بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 85.3 رہا جب کہ اس دوران انہوں نے 5 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بنائیں، اس کے علاوہ وہ 7 مرتبہ ناٹ آﺅٹ بھی رہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بابراعظم کے اعداد و شمار ان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں جنہوں نے 59 میچوں میں 57 مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51.3 کی اوسط سے 2462 رنز بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 84.6 رہا جب کہ اس دوران انہوں نے 8 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں بنائیں، اس کے علاوہ وہ 9 مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہے۔



وقت اشاعت : 10/02/2019 - 12:53:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :