ْبھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جلسے میں اسٹیج گر گیا ،متعدد افراد زخمی

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جلسے میں اسٹیج گر نے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں بی جے پی نے ہولی کی تقریب کا انعقاد کیا جس کے دوران اسٹیج گرنے کا واقعہ پیش آیا، اسٹیج گرنے سے حکمراں جماعت کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے نتیجے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما کسان مورچا، اودیش یادو بھی زخمی ہوئے ،اگلی نشستوں میں بیٹھے متعدد شرکا کو بھی چوٹیں آئیں۔بھارتی میڈیا نے اسٹیج گرنے کی ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا گیا کہ تقریر کے دوران اچانک اسٹیج نیچے گر پڑا۔ متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وقت اشاعت : 24/03/2019 - 21:35:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :