آﺅٹ یا ناٹ آﺅٹ؟ آئی سی سی نے دلچسپ جواب دے دیا
بلے باز اسوقت بھی آﺅٹ ہوتا ہے جب کوئی وکٹ زمین سے اکھڑ جائے لیکن بیلز باقی وکٹوں کے اوپر موجود ہوں:آئی سی سی
ذیشان مہتاب پیر 25 مارچ 2019 12:21
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2019ء) کرکٹ میں عمومی طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ اگر گیند وکٹوں کو چھولے لیکن بیلز نہ گریں تو آﺅٹ نہیں ہوتا لیکن اگر بیلز نہ گریںاور وکٹ اکھڑ جائے تو پھر آﺅٹ ہوگا یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کو ایک کرکٹ فین کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر موصول ہوا۔آئی سی سی کے مطابق انہیں ٹیپ بال کرکٹ میچ کی ایک دلچسپ تصویر موصول ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیان کی وکٹ گری ہوئی ہے لیکن بیلز ابھی تک باقی کی دونوں وکٹوں پر جمی ہوئی ہیں۔
آئی سی سی سے اس صورت میں آﺅٹ یا ناٹ آﺅٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انتظامیہ نے قوانین کا جائزہ لینے کے بعد اسے آﺅٹ قرار دے دیا۔آئی سی سی کے قانون 29.1.1. کے مطابق اس وقت آﺅٹ قرار پاتا ہے جب ایک بیل مکمل طور پر وکٹوں کے اوپر سے ہٹ جاتی ہے ، بلے باز اس وقت بھی آﺅٹ قرار پاتا ہے جب کوئی وکٹ زمین سے اکھڑ جائے لیکن بیلز باقی وکٹوں کے اوپر ہی موجود ہوں۔یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو اسی طرح کی تصاویر موصول ہوتی رہتی ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/03/2019 - 12:21:14
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات