ٹیسٹ کے مقابلے میں ون ڈے کرکٹ کٹھن ہے:محمد عباس

سفید بال کی کرکٹ میں غلطی کی گنجائش بہت ہی کم ہوتی ہے :قومی فاسٹ بائولر

منگل 26 مارچ 2019 22:59

ٹیسٹ کے مقابلے میں ون ڈے کرکٹ کٹھن ہے:محمد عباس
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) قومی فاسٹ بائولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے مقابلے میں ون ڈے کرکٹ میں بائولنگ کرنا زیادہ کٹھن ہے کیونکہ سفید بال کی کرکٹ میں غلطی کی گنجائش بہت ہی کم ہوتی ہے کیونکہ ایسا کرتے ہی رنز پڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں کیپ کے حصول کے بعد فاسٹ بائولر محمد عباس کو اعتراف کرنا پڑا کہ ون ڈے کرکٹ ٹیسٹ کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے کیونکہ سفید بال سے کھیلے جانے والے میچوں میں وکٹیں بالکل سیدھی اور سپاٹ ہوتی ہیں جن سے اپنی بائولنگ کو ہم آہنگ کرنا پڑتا ہے جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ بہتر وکٹیں اس بات کا حوصلہ دیتی ہیں کہ آگے گیندیں کی جائیں کیونکہ سوئنگ کا ساتھ بھی حاصل ہوتا ہے۔

م*اولین ون ڈے میں 44 رنز کے عوض ایک وکٹ لینے والے قومی پیسر کا کہنا تھا کہ ماحول کو جانچنے کے بعد خود کو اس سے ہم آہنگ کرنا اہم بات ہوتی ہے البتہ غلطی کا مارجن اتنا کم ہوتا ہے کہ فوری بائونڈری پڑ جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 26/03/2019 - 22:59:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :