آئی پی ایل ،بھارتی کھلاڑی مہمان نوازی کے آداب بھول گئے

پیسرایشانت شرما آل راﺅنڈر شین واٹسن سے الجھ پڑے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 مارچ 2019 13:00

آئی پی ایل ،بھارتی کھلاڑی مہمان نوازی کے آداب بھول گئے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ 2019ء) مانکیڈ تنازع کے اگلے روز بھارتی فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما سابق آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن سے الجھ پڑے۔ایشانت شرما کا شین واٹسن سے الجھنے کا یہ واقعہ چنائی سپر کنگز کی اننگز کے تیسرے اوور میں پیش آیا جب دہلی کیپیٹلز کے ایشانت شرما نے چنائی سپر کنگز کے امباتی رائیڈو کی وکٹ لینے کے بعد عجیب انداز میں خوشیاں منانا شروع کیں جس پر واٹسن کو ہنسی آگئی، یہ دیکھ ایشانت غصے میں آگئے اور ان پر چلانا شروع کردیا، انھیں دہلی کیپیٹلز کے کپتان شریاس ایئیر وہاں سے دور لے گئے۔

(جاری ہے)

بعد ازا ں شین واٹسن کو دہلی کیپیٹلز کے لیے کھیلنے والے کگیسو ربادا کا راستہ روکتے ہوئے بھی دیکھا گیا تاہم میچ کے بعد واٹسن اور ربادا ہنستے مسکراتے نظر آئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کے مابین میچ کے دوران روی چندرن ایشون نے راجستھان کے جوز بٹلر کو ”مینکنڈ“ آﺅٹ کردیا جس پر دنیا بھر میں انہیں شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا ۔کئی سابق کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے ایشون کو بد دیانت کرکٹر قرار دیا گیا ۔                                                   



وقت اشاعت : 28/03/2019 - 13:00:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :