ویسٹ انڈیز کا سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، شینن گبرائل اور جوناتھن کارٹر کی دوبارہ واپسی، ڈورچ اور ریمون ریفر کی پہلی بار طلبی

ہفتہ 13 اپریل 2019 16:34

ویسٹ انڈیز کا سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، شینن گبرائل اور جوناتھن کارٹر کی دوبارہ واپسی، ڈورچ اور ریمون ریفر کی پہلی بار طلبی
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ بائولر شینن گبرائل، بلے باز جوناتھن کارٹر کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بلے باز شین ڈورچ کی پہلی مرتبہ ون ڈے سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے جبکہ سنیل ایمبرس، روسٹن چیس اور ریمون ریفر بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کالی آندھی کو کرس گیل، آندرے رسل، کارلوس بریتھویٹ، شمرون ہٹمائر، اوشین تھامس اور نیکولاس پوران کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی یہ تمام کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سہ ملکی ون ڈے سیریز 5 سے 17 مئی تک آئرلینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، جان کیمپ بیل، ڈیرن براوو، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، شینن گبرائل، کیمر روچ، سنیل ایمبرس، ریمونڈ ریفر، فابین ایلن، ایشلے نرس، روسٹن چیس، شین ڈورچ اور جوناتھن کارٹر پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 16:34:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :