ہنگری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22 اپریل سے شروع ہوگا

پیر 15 اپریل 2019 17:19

بڈاپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) اے ٹی پی ہنگری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 22 اپریل سے ہنگری میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی ایونٹ میں اٹلی کے مارکو سیسناتو مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ۔ ٹورنامنٹ آئوٹ ڈور کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 50 لاکھ یورو سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 22 اپریل سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 29 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 17:19:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :