ٹائیگرووڈز نے 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 15 اپریل 2019 22:55

ٹائیگرووڈز نے 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا
جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء)گالف کے نامور پلئیر ٹائیگر ووڈز نے 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹائیگر ووڈ نے امریکا کے شہر جارجیا میں ہونے والے ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا، انہوں نے 14 سال بعد دی ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ۔ٹائیگر ووڈز نے پہلے رائونڈ میں 2، دوسرے میں 4، تیسرے میں 5 اور چوتھے رائونڈ میں 2 انڈر پار کے ساتھ اپنے میچ کا اختتام کیا، میچ میں ان کی جیت کا اسکور 275 رہا۔واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے پانچویں مرتبہ ماسٹرز جبکہ گیارہ سال بعد کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 22:55:26