آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی 2ہم جنس پرست فاسٹ باﺅلر ز نے آپس میں شادی کرلی

آسٹریلیا کی نکولا ہینکاک اور نیوزی لینڈ کی ہیلی جینسن کی شادی کی تصاویر وائرل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اپریل 2019 17:34

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی 2ہم جنس پرست فاسٹ باﺅلر ز نے آپس میں شادی کرلی
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل2019ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین فاسٹ باﺅلرز نے آپس میں شادی کرلی۔آسٹریلیا کی نکولا ہینکاک اور نیوزی لینڈ کی ہیلی جینسن کی شادی کی تقریب گزشتہ ہفتے ہوئی جس کے بعد دونوں خواتین فاسٹ باﺅلرز ہنی مون منانے کیلئے نکل چکی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

خیال رہے کہ دائیں ہاتھ کی فاسٹ باﺅلر 26 سالہ ہیلی جینسن نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، وہ 8 ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں،جینسن نے وکٹوریا ویمنز کرکٹ کمپی ٹیشن میںمارچ2015ءمیںمیلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے پراہان کے خلاف122رنز سکور کرکے سنچری سکور کرنے والی پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

دائیں ہاتھ کی فاسٹ باﺅلر 23 سالہ نکولا ہینکاک کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ وہ آسٹریلیا کی قومی ویمن ٹیم میں تو جگہ نہیں بنا پائیں تاہم وہ اپنے ملک کی اے ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ بگ بیش لیگ میں وکٹوریہ اور ملیبرن سٹارز کی طرف سے کھیل چکی ہیں،وہ ویمنز بگ بیش کے حالیہ سیزن میں میلبورن سٹارز کی جانب سے 14میچز میں19.92کی اوسط سے13وکٹیں لیکر دوسری کامیاب ترین باﺅلررہیں،ان کے بہترین باﺅلنگ فگرز سڈنی سکسرز کے خلاف22رنز کے عوض4وکٹیں رہیں جس نے ان کی ٹیم کو7وکٹوں سے کامیابی دلائی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں اگست2013ءسے ہم جنس پرست افراد کی شادی قانونی ہے۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 17:34:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :