سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن ،انجم سعید اور علی سلمان کی لاہور بم دھماکے کی مذمت

بدھ 8 مئی 2019 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن ،اولمپئن انجم سعید اور شیخوپورہ سٹیڈیم ٹرسٹ کے ممبر رانا علی سلمان نے لاہور میں ہونیوالے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ،حکومت کو چاہیے کہ وہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔رانا نوید الحسن اور رانا علی سلمان نے شہداء کیلئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
وقت اشاعت : 08/05/2019 - 15:05:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :