ٴسیمونا ہالپ، سٹیفنز، کیکی برٹنز اور بلیندا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ مئی 23:02

ٴسیمونا ہالپ، سٹیفنز، کیکی برٹنز اور بلیندا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ..
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2019ء) سیمونا ہالپ، سٹیفنز، کیکی برٹنز اور بلیندا بنکک میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جاپان کی ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا اور ا?سٹریلین بارٹے کوارٹر فائنل مرحلے میں ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ا?سٹریلیا کی ایشلے بارٹے کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

امریکن سلونی سٹیفنز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کروشین حریف کھلاڑی پیٹرا مارٹک کو 6-4 اور 6-3 سے مات دی اور سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ہالینڈ کی کیکی برٹنز نے نمایاں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کھلاڑی پیٹرا کویٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سوئس کھلاڑی بلیندا بنکک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا کو 3-6، 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/05/2019 - 23:02:52

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments