عالمی کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

منگل 14 مئی 2019 18:51

عالمی کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں شروع جاری ہی. قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 38 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کوچ سی_د ناصر اسماعیل، محمد رمضان گول کیپر کوچ عمر فاروق اور فزیو محمد شاہد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں اور چند دنوں بعد شارٹ لسٹ کرکے ان کی تعداد 30 کر دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/05/2019 - 18:51:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :