ہدف کے دفاع میں پاکستان کو اپنی تاریخ کی سب سے بدترین شکست، انگلینڈ نے باآسانی فتح حاصل کر لی

برسٹو کی دھواں دار اور شاندار سینچری کے باعث انگلینڈ نے 359 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مئی 2019 00:34

ہدف کے دفاع میں پاکستان کو اپنی تاریخ کی سب سے بدترین شکست، انگلینڈ نے باآسانی فتح حاصل کر لی
برسٹل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مئی 2019ء) پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دیدی ،انگلش ٹیم کو5میچوں کی سیریزمیں 0-2کی برتری حاصل ہوگئی ۔ برسٹل میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے 358رنز کے جواب میں اننگز شروع کی اور بیئر سٹو اور روئے نے پہلی وکٹ کے لیے159رنز جوڑے جس کے بعد رائے 76رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آصف کے ہاتھ کیچ ہوئے،جونی بیئرسٹو 128رنز کی عمد باری کھیل کر جنید خان کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے ،جو روٹ43رنز بنا کر عماد وسیم کاشکار بنے،سٹوکس37رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،معین علی 46 اورمورگن 17رنزبناکرناٹ آﺅٹ رہے۔

انگلینڈ نے 359رنزکاہدف 44.5اوورمیں حاصل کیا۔پاکستان کے جنید خان،عمادوسیم اورفہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گرین شرٹس کے اوپنر پچھلے میچ کے مقابلے میں اس بار اچھا آغاز نہ دے سکے اور جلد ہی پہلی وکٹ گنوادی۔دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری بنانےوالے فخرزمان آج لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور کرس ووکس کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے، وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

بابر اعظم بھی صرف 15 رنز بناکر ووکس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد امام الحق اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور وکٹ گرنے کے سلسلے کو روکنے کےساتھ ساتھ 68رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد حارث سہیل 41رنز بنا کر غیر ذمہ درانہ طریقے سے رن آﺅٹ ہوئے ،کپتان سرفراز احمد پانچویں نمبر پر کھیلنے آئے اور 27 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد آصف علی اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور سکور میں تیزی سے اضافہ کیا۔

امام الحق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنائی، انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 14 چوکے لگائے جبکہ آصف علی نے بھی 40 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی،آصف علی52رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ امام الحق 151رنز کی عمدہ باری کھیلنے کے بعد پوویلین لوٹے، فہیم اشرف13رنز بنا کر کیرن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،شاہین آفریدی 7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،حسن علی نے 1چوکے اور2چھکوں کی مدد سے 18رنز بنا کر ٹیم کا سکور 358رنز تک پہنچایا ،کرس ووکس نے4وکٹیں لیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ، جنید خان کو یاسر شاہ کی جگہ میچ میں کھلایا گیا جبکہ محمد حسنین کو ابتک سیریز میں موقع نہیں دیا گیا ہے۔ٹاس کے بعد سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے،ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ کے معاملے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان انشاءاللہ ورلڈ کپ ٹیم میں واپس آئیں گے،عامر کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے،پہلے انہیں چکن پاکس سے نجات پانی چاہیے۔انگلینڈ کی طرف سے جیسن روئے، جونی بریسٹو، جو روٹ،بین سٹوکس، معین علی، این مارگن، جوڈینلی، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، ٹوم کرن اور لیام پلنکٹ میدان میں اترے۔پاکستانی فائنل الیون فخر زمان،امام الحق،بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم،فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2019 - 00:34:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :