آخری ون ڈے ، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

امام الحق زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ سے باہر ،عابد علی ان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 19 مئی 2019 14:34

آخری ون ڈے ، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی2019ء) 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے لیڈز میں آمنے سامنے ہوں گی، میزبان انگلینڈ کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پاکستان کو انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کےلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ عابد علی یا حارث سہیل ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا ہونے کے باعث سیریز کا پانچواں میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے،پاکستان کی بیٹنگ لائن تو فارم میں ہے،امام الحق، فخرزمان، بابر اعظم ایک ایک سنچری سکور کرچکے،شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بھی فارم کی جھلک دکھ دی ہے،اصل تشویش فیلڈنگ اور باﺅلنگ میں ہے،محمد حسنین نے چند خطرناک گیندیں کیں اور تجربہ کم ہونے کے باوجود صلاحیتوں کا اظہار کیا،عماد وسیم بھی پہلی بار بہتر فارم میں نظر آئے، حسن علی اور جنید خان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں۔

(جاری ہے)

سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن ایک میچ کی پابندی کے باعث کپتانی سے محروم رہے تھے تاہم وہ آج ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔شاندار آل راﺅنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنےوالے ٹام کیورن کے ساتھ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کو بھی برقرار رکھا جائے گا،جیسن روئے کی بیٹی بیمار ہے، اسکے باوجود انھوں نے چھٹی کیلئے کوئی درخواست دینا ضروری نہیں سمجھا، ہیڈنگلے کی کنڈیشنز بیٹنگ کیلئے سازگار سمجھی جاتی ہیں لیکن کبھی کبھار پچ دھوکا بھی دے جاتی ہے۔ 
وقت اشاعت : 19/05/2019 - 14:34:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :