فٹ بال لیگز میں میچ فکسنگ، اسپینش پولیس نے متعدد فٹ بالرز اور کلب حکام کو حراست میں لے لیا

منگل 28 مئی 2019 16:14

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2019ء) اسپین کی پولیس نے ٹاپ ٹو ڈویژنز فٹ بال لیگز میں میچ فکسنگ پر متعدد فٹ بالرز اور کلب حکام کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین کی پولیس2018ء کی لالیگا فٹ بال چیمپیئن شپ میں میچ فکسنگ کی شکایات پر تحقیقات کررہی ہے جس کے حوالے سے گرفتاریاں سامنے آئی ہیں، پولیس نے متعدد فٹ بالرز اور کلب حکام کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار کئے جانے والوں میں کئی موجودہ اور سابق فٹ بالز بھی شامل ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں تحقیقات کا حصہ ہیں۔

لالیگا ترجمان نے فٹ بالرز اور کلب آفیشلز کی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لالیگا نے مزید 8 میچز میں فکسنگ کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسپینش فٹ بال میں جرائم کے خاتمے کیلئے غیرمعمولی کام کر رہی ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں، اسطرح کی کارروائیوں سے اسپینش فٹ بال لیگ کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔
وقت اشاعت : 28/05/2019 - 16:14:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :