ورلڈ کپ کے دوران مایہ ناز بھارتی کھلاڑی کا ریٹائر منٹ کا اعلان
بھارتی آل راونڈر یووراج سنگھ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2007ءاور ورلڈ کپ2011ءجیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے
ذیشان مہتاب پیر 10 جون 2019 13:49
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جون2019ء) بھارتی آل راﺅنڈر یووراج سنگھ نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ 2000ءمیں کینیا کے خلاف کیریئر کاآغاز کرنے والے یووراج سنگھ نے 8701 رنز بنانے کے ساتھ 111 وکٹیں اور 93 کیچز لیکرخود کو مکمل آل راونڈر ثابت کیا ۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 2000 ءمیں نیروبی کینیا میں دوسری چیمپئنزٹرافی میں میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔یووراج سنگھ نے 17 سالہ شاندار کیریئر کے دوران 304 میچز میں 8701 رنز سکورکئے جس میں 14 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 150 رنز ہے۔لیفٹ آرم سپن باﺅلنگ کے ذریعے یووراج سنگھ نے اپنے کیریئر میں111 وکٹیں بھی حاصل کیں ، ان کی بہترین باﺅلنگ 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں رہیں جب کہ 93 کیچز بھی لیے ۔
انہوں نے 40ٹیسٹ میچز میں 33.92کی اوسط سے 1900رنز سکور کیے جب کہ 58ٹی ٹونٹی میچز میں 28.02کی اوسط سے 1177رنز بنائے ۔ یووراج سنگھ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2007ءاور ورلڈ کپ2011ءجیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ۔واضح رہے کہ یووراج سنگھ کینسر جیسی جان لیوا بیماری کے باعث کافی عرصے تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 10/06/2019 - 13:49:56
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
میجر لیگ کرکٹ2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا،ایم ایل سی اور دی ہنڈرڈ کے شیڈول میں 6 روز کا ٹکرائو
-
انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری
-
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹوئٹنی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے آئر لینڈ روانہ
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ،قا ئم مقام گورنر پنجاب کی لاہور ائیرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات