چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کیلئے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا تھا: عمر اکمل

فیصلے پر اہلیہ برہم ہوئیں ، ایسا کرنے سے باز رہنے کا کہا :قومی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 جون 2019 11:49

چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کیلئے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا تھا: عمر اکمل
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11جون2019ء) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017ءکے بعد پاکستان کی جانب سے نہ کھیلنے کا سوچ لیا تھا۔ایک انٹر ویو کے دوران عمر اکمل کا کہنا ہے کہ جب 2017ءآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بناءکھلائے کوچ مکی آرتھر نے برمنگھم سے وطن بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا تو بہت دلبرداشتہ تھا،یہ سب ان کے لےے انتہائی افسوس ناک تھا اور گھر پہنچنے کے بعد وہ اتنے افسردہ تھے کہ انہوں نے سوچ لیا تھا کہ اب کبھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اس فیصلے پر اہلیہ خاصی برہم ہوئیں اور انہوں نے مجھے سمجھایا کہ ایسا ہرگز نہیں کرنا ہے، بیگم کی مشکل وقت میں حوصلہ افزائی نے ایک نئی توانائی دی اور اپنا فیصلہ تبدیل کیا، اس حوالے سے اپنے بھائی کامران اکمل کو بھی نہیں بتایا تھا۔

(جاری ہے)

121 ایک روزہ میچوں میں 34.34 کی اوسط سے 3194 رنز 2 سنچریوں اور20نصف سنچریوں کی مدد سے بنانے والے 29سالہ عمر اکمل کی تقریبا 26 ماہ بعد قومی ون ڈے ٹیم میں واپسی اس سال مارچ میں آسڑیلیا کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں ہوئی تھی جہاں عمر اکمل نے 30.00کی اوسط سے 150رنز سکور کئے تھے تاہم انہیں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔

                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 11:49:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :