خواتین عالمی کپ: دفاعی چیمپئن امریکہ کا بہترین آغاز ، تھائی لینڈ کو 13-0سے ہرادیا

2007ء میں جرمنی کا ارجنٹائن کو 11-0سے شکست دینے کا ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 12 جون 2019 23:29

ریمز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) دفاعی چیمپئن امریکہ نے گزشتہ روز ایک انداز سے خواتین کے عالمی کپ ٹرافی کے اپنے دفاع کا آغاز کیا جب ایلکس مورگن نے ریمز میں بدنصیب تھائی لینڈ کو ریکارڈ 13-0 سے تباہ کرنے والے میچ میں 5گول کئے ۔

(جاری ہے)

امریکہ نے اپنے دس گول دوسرے ہاف میں کئے اور اس طرح اس نے خواتین کے ورلڈ کپ میچ میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ اس نے 2007ء میں جرمنی کا ارجنٹائن کو 11-0سے شکست دینے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔۔
وقت اشاعت : 12/06/2019 - 23:29:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :