اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، بریٹینی اور فلیکس اوگر مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، سوریز اور پیئرز مینز ڈبلز فائنل میں داخل

ہفتہ 15 جون 2019 19:13

اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، بریٹینی اور فلیکس اوگر مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، سوریز اور پیئرز مینز ڈبلز فائنل میں داخل
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) میتیو بریٹینی اور فلیکس اوگر علی آسائم پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، مینز ڈبلز ایونٹ میں برونو سوریز اور جان پیئرز نے فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں اٹالین کھلاڑی میتیو بریٹینی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی جان لینرڈ سٹرف کو 6-4 اور 7-5 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

دوسرے سیمی فائنل میں فلیکس اوگر کا مقابلہ میلوس رائونک سے تھا لیکن رائونک نے انجری کے باعث میچ سے دستبرداری اختیار کر لی جس کی وجہ سے اوگر فاتح قرار پائے۔ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برازیلین کھلاڑی برونو سوریز اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار جان پیئرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اولیور مراچ اور جرگن ملزر پر مشتمل آسٹرین جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، 5-7 اور 10-6 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 15/06/2019 - 19:13:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :