ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، امریکہ اور سویڈن کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 17 جون 2019 18:08

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، امریکہ اور سویڈن کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں امریکہ اور سویڈن کی ٹیمیں مسلسل دو فتوحات حاصل کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے گروپ ایف کے پہلے میچ میں سویڈن ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمن کو 5-1 گولز کے واضح مارجن سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن امریکہ ویمن ٹیم نے چلی ویمن کو 3-0 گولز سے زیر کر کے دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 18:08:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :