پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان قومی کرکٹ ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش کردی

کھلاڑیوں کو فٹ اور مضبوط رہنے کے لیے مشورہ دینا چاہوں گا اور انہیں یہ بھی بتاؤں گا کہ فوڈ، ڈائٹ اور ٹریننگ میں ڈسپلن کیسے رہا جاتا ہے، باکسر

پیر 17 جون 2019 23:45

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان قومی کرکٹ ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش کردی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مدد کرنا چاہوں گا۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ اور مضبوط رہنیکے لیے مشورہ دینا چاہوں گا اور انہیں یہ بھی بتاؤں گا کہ فوڈ، ڈائٹ اور ٹریننگ میں ڈسپلن کیسے رہا جاتا ہے۔باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ ہے مگر کھلاڑیوں اسٹیمنا اور کنڈیشن پر توجہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 23:45:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :