ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں سے شروع ہوگا

جمعرات 20 جون 2019 11:56

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں ہفتہ سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں پری کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ 22 جون سے شروع ہوگا جو 25 جون کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون کو کھیلے جائینگے جس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 2 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 3 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 7 جولائی کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 11:56:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :