سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلے جانے والے میچز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پلڑا برابر رہا

چار میچز میں سے دو پاکستان، دو جنوبی افریقہ نے جیتے

جمعرات 20 جون 2019 15:57

سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلے جانے والے میچز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پلڑا برابر رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ہونے والے ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلے جانے والے میچز میں دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر رہا۔ سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچز میں کپتانی کی۔ دو میں فتح حاصل کی اور دو میں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے ون ڈے میچز میںسابق کپتان سلیم ملک کی قیادت میں قومی ٹیم نے زیادہ میچز جیتے۔

ان کی کپتانی میں مجموعی طور پر جنوبی افریقہ کے خلاف سات میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے چار میں فتح حاصل کی جبکہ تین میں شکست ہوئی۔ پاکستان کے دیگر کپتانوں کی کپتانی میں کھیلے جانے والے میچز میں جیت کے حوالے سے جنوبی افریقہ کو ہی سبقت حاصل رہی۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 15:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :