جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھارتی شائقین نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ،قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے

پیر 24 جون 2019 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹ شائقین نے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں نعرے لگائے اور میچ جیتنے کیلئے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

لندن کے لارڈز گرائونڈ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹ شائقین بھی بھارتی جرسیاں پہنے گرائونڈ میں میچ دیکھنے آئے اور پاکستانی ٹیم کاجیتنے کیلئے حوصلہ بڑھایا۔

بھارتی شائقین نے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ پلے کارڈز بھی اٴْٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ پڑوسیوں کی سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔اس سے قبل مانچسٹر میں 16 جون کو ہوئے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بد ترین شکست پر پاکستانی عوام کی جانب سے قومی ٹیم کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 16:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :