برازیل کوپا امریکہ فٹ بال کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، برازیل نے کوارٹر فائنل میں پیراگوئے کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دی

جمعہ 28 جون 2019 17:06

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2019ء) برازیل کی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کوپا امریکہ فٹ بال کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، فاتح ٹیم نے کوارٹر فائنل میں پیراگوئے کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 4-3 گولز سے زیر کیا۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پیراگوئے کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 4-3 گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم پنالٹی شوٹ آئوٹ پر برازیل نے پیراگوئے کو ہرا کر میدان مار لیا۔
وقت اشاعت : 28/06/2019 - 17:06:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :