مارٹن گپٹل نے دھونی کو رن آئوٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے

جمعرات 11 جولائی 2019 14:38

مارٹن گپٹل نے دھونی کو رن آئوٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارٹن گپٹل نے بھارتی بلے باز دھونی کو رن آئوٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے۔

(جاری ہے)

بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اننگز کے 49ویں اوور میں بھارت کو جیت کیلئے 31 رنز درکار تھے۔ دھونی نے پہلی گیند پر فرگوسن کو شاندار چھکا لگایا جس پر بھارتی شائقین خوشی سے ناچنا شروع ہو گئے، اسی اوور کی تیسری گیند پر گپٹل نے ڈائریکٹ تھرو مار کر دھونی کو آئوٹ کر کے بھارتی شائقین کے منہ بند کر دیئے۔ واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 14:38:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :