محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلئے تیار

پیسر نے اپنی کاﺅنٹی ٹیم کیلئے فوٹو شوٹ بھی کروایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 جولائی 2019 14:26

محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلئے تیار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2019ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر انگلش ٹی 20 بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلئے تیار ہیں اور ایسیکس ٹیم کی جرسی پہنے ان کی نئی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں جس پر مداحوں نے ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کے بجائے انگلینڈ میں ہی قیام کرنے والے قومی ٹیم کے 27سالہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں ایسیکس کاﺅنٹی کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی کاﺅنٹی ٹیم کیلئے فوٹو شوٹ بھی کروایا،
محمد عامر کا فوٹو شوٹ
محمد عامر کا فوٹو شوٹ
محمد عامر ایسیکس کے پہلے میچ میں 18جولائی کو مڈل سیکس کے خلاف کھیلنے کے لیے دستیاب ہوںگے تاہم اس کے بعد وہ اپنی فیملی مصروفیات کے باعث سرے اور کینٹ سپٹ فائرز کے خلاف میچز کے لیے ایسکس کو دستیاب نہیں ہوں گے ،وہ ایسیکس ایگلز کے لیے اپنا آخری مقابلہ16اگست کو گلیمورگن کے خلاف کھیلیں گے جس کے بعد وہ کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے روانہ ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے ٹی 20 بلاسٹ لیگ کا آغاز 18 جولائی کو ہو رہا ہے جس کا فائنل میچ 21 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ ٹورنامنٹ میں وورسٹرشائر ریپیڈز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔       
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 14:26:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :