ورلڈ کپ فائنل، کیوی کھلاڑی نے بھارتی شائقین کے زخم پھر تازہ کردیے

بھارتی شائقین مہنگے داموں ٹکٹیں فروخت کرنے سے گریز کریں:جمی نیشم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 13 جولائی 2019 13:58

ورلڈ کپ فائنل، کیوی کھلاڑی نے بھارتی شائقین کے زخم پھر تازہ کردیے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2019ء) ورلڈ کپ 2019ءکے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی بھارتی ٹیم اور شائقین کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا۔بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم سے سو فیصد جیت کی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں لیکن کوہلی الیون سیمی فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہرہوگئی۔اس صورتحال میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر جمی نیشم نے ٹوئٹرپربھارتی شائقین کو انوکھا مشورہ دے ڈالا۔

(جاری ہے)

جمی نیشم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ”پیارے بھارتی پرستاروں اگر آپ فائنل مقابلہ دیکھنے نہیں آنا چاہتے تو برائے مہربانی اپنے ٹکٹس آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کردیں۔کیوی آل راﺅنڈر کے مطابق میں جانتا ہوں ایسا کرنا پریشان کن ہوگا کیونکہ یہ منافع کمانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن امیروں کے بجائے دونوں ٹیموں کے حقیقی پرستاروں کو موقع دیں کہ وہ میچ دیکھ کرلطف اندوز ہوسکیں“۔
یاد رہے کہ بھارتی شائقین نے فائنل کے لیے ممکنہ طورپرچالیس فیصد ٹکٹ پہلے ہی خرید لیے تھے۔                                                                                                                                   
 
وقت اشاعت : 13/07/2019 - 13:58:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :