ہال آف فیم اوپن ٹینس، گرانولرز، گوئیڈر اینڈروزی اور سینڈگرین مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 16 جولائی 2019 19:27

ہال آف فیم اوپن ٹینس، گرانولرز، گوئیڈر اینڈروزی اور سینڈگرین مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) مارسیل گرانولرز، گوئیڈو اینڈ روزی اور ٹینیز سینڈگرین فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ہال آف فیم اوپن ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں سپینش کھلاڑی مارسیل گرانولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف پراج نیش کو 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، ارجنٹائنی کھلاڑی گوئیڈو اینڈروزی بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے سربین کھلاڑی ایوو کارلووچ کو شکست فاش سے دوچار کیا، امریکن کھلاڑی ٹینیز سینڈ گرین نے ڈینس ایسٹومن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں زی زانگ اور مائو زن گونگ پر مشتمل چینی جوڑی نے جیون اور پوراو راجا پر مشتمل بھارتی جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 19:27:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :