ورلڈ کپ جیتنے کے بعد تمام تر توجہ کینگروز کے خلاف ایشز سیریز پر مرکوز ہیں، معین علی

جمعرات 18 جولائی 2019 21:18

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد تمام تر توجہ کینگروز کے خلاف ایشز سیریز پر مرکوز ہیں، معین علی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد تمام تر توجہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ایشز سیریز پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے۔ انگلینڈ نے 14 جولائی کو ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب انگلش ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کا چیلنج درپیش ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹائٹل میں پوری ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا فائدہ کینگروز کے خلاف ایشز میں ضرور ہوگا۔ معین علی نے اپنے بیان میں کہا کہ سارے کھلاڑی ورلڈ کپ جیتنے پر عجیب خوشی محسوس کر رہے ہیں، بلاشبہ یہ ٹیم کی بڑی کامیابی ہے اور اب ہمارا اگلا ہدف کینگروز کے خلاف ایشز سیریز جیتنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ایشز سیریز جیتنا ٹیم کیلئے یادگار لمحہ ہو گا اور ہم مقصد کے حصول کیلئے خوب جان لڑائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد کھلاڑیوں کا اعتماد بلند ہوا ہے جس کا فائدہ ٹیم کو کینگروز کے خلاف ایشز سیریز میں ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو ایشز سیریز میں حریف ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہو گی تاہم ون ڈے اور ٹیسٹ دو الگ الگ فارمیٹ ہیں اسلئے سیریز جیتنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 21:18:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :